Live Updates

ْعمران خان لوٹوں کو شامل کر کے فرشتوں کی حکومت بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں‘خواجہ سعد رفیق

کارکن 25جولائی کو شیر پر مہر لگا کر تمام سازشوں اور مہروں کا راستہ تمام کر دینگے ، آئندہ حکومت بھی (ن)لیگ کی ہوگی

اتوار 24 جون 2018 18:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان لوٹوں کو شامل کر کے فرشتوں کی حکومت بنانے کا خواب دیکھ رہے ہیں،کارکن 25جولائی کو شیر پر مہر لگا کر تمام سازشوں اور مہروں کا راستہ تمام کر دیں گے، آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ (ن)کی ہوگی۔این اے 134 میں انتخابی مہم کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ ایک لٹیرا ہے تو دوسرا نا لائق، لوٹوں اور کراچی کو گندگی کا ڈھیر بنانے والی جماعتیں حکومتیں بنانے کے خواب دیکھ رہی ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا ک اگر مسلم لیگ(ن)کی حکومت کے رستے میں رکاوٹیں نہ کھڑی کی جاتی تو ملک سے اندھیروں کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہوتا۔ ملکی معیشت ترقی کے عروج پر ہوتی۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لیگی کارکن پچیس جولائی کو شیر پر مہر لگا کر تمام سازشوں اور مہروں کا راستہ تمام کر دیں گے۔ آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ (ن)کی ہوگی۔انہوںنے کہاکہ پہلے ہی کہا تھا کہ اگر عمران خان میرے حلقے سے الیکشن لڑے گا تو الیکشن لڑنے کا مزہ آئے ، عمران خان کو بھاگنے نہیں دوں گا ۔

عمران خان سمجھتے ہیں کہ نئی حلقہ بندیوں سے فتح ہوجائے گی جبکہ آخری فتح اصولوں کی سیاست کی ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ ہم کسی ادارے سے نہیں لڑتے ، شہبازشریف میرے استاد جی ہیں ۔ ہمیں ووٹ کو عزت دو کے عزم پر ڈٹے رہنا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات