گورنرسیکرٹریٹ کے افسران اور عملہ کا گورنر سندھ سے اظہا رتعزیت

اتوار 24 جون 2018 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) گورنرسیکریٹریٹ کے تمام افسران اور عملہ نے گورنرسندھ محمد زبیر کے بڑے بھائی طارق عمر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور تمام لواحقین اور رشتہ داروں با الخصوص گورنرسندھ محمد زبیر کو اس صدمہ کو برداشت کرنے کی توفیق دے۔