بلدیہ شرقی میں نالہ صفائی کے کام جاری، چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کا جاری کاموں کا معائنہ

نالہ صفائی کے کام تیزی سے جاری ہیں، از خود صفائی کے کام کا جائزہ لے رہا ہوں: چئیرمین بلدیہ شرقی

اتوار 24 جون 2018 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا کہ نالوں کی صفائی کا کام بلا تعطل اپنی زیر نگرانی کروائے جا رہے ہیں ، مون سون سیزن سے قبل بلدیہ شرقی کے زیر انتظام نالوں کی صفائی کے کام کو تیزی سے یقینی بنایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ای ایسٹ طارق مغل کے ہمراہ پی ای سی ایچ ایس بلاک 6، نیپا چورنگی و دیگر علاقوں سے متصل نالوں کی صفائی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلدیہ شرقی کے زیر انتظام نالوں کی صفائی کے کام مشینی و افرادی قوت کے مدد سے جاری ہیں، کوشش کی جا رہی ہے کہ نالہ صفائی کے کام کو تیزی سے حتمی شکل دے دی جائے تاکہ برسات میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، نالہ صفائی کے کام کے دوران چوکنگ پوائنٹس کی صفائی پر خصوصی توجہ دیجارہی ہے،جیسے جیسے نالے صاف کئے جا رہے ہیں نکلنے والے گپ کو بھی چئیرمین بلدیہ شرقی کی ہدایت پر فوری ٹھکانے لگایا جا رہا ہے اس موقع پر چیئرمین معید انور نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نالہ صفائی کے کاموں کو جلد از جلدمکمل کیا جائے، نالہ صفائی کے کاموں کا ازخود جائزہ لوں گا انہوں نے ہدایت کی کہ نالوں میں کچرا ڈالنے کے عمل کو روکنے کیلئے متعلقہ محکمہ جات اپنا کردار ادا کریں، نالوں میں کچرا ڈالنے کی وجہ سے صفائی کے امور میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے نالوں کی صفائی کے دوران انکے ہمراہ بلدیہ شرقی کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔