Live Updates

پی ٹی آئی رہنما امیر بخش بھٹو کا اپنے حلقہ انتخاب کا طوفانی دورہ، ہر جگہ تاریخی استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور

گذشتہ 10 سالوں میں پی پی نے جو سندھ کی تباہی و بربادی کی ہے وہ عوام کے سامنے ہے، امیر بخش

اتوار 24 جون 2018 18:50

رتوڈیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) پی ٹی آئی رہنما امیر بخش بھٹو کا اپنے حلقہ انتخاب کا طوفانی دورہ، ہر جگہ تاریخی استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور، 13 گائوں کے سینکڑوں پی پی پی رہنما پی ٹی آئی میں شامل۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس 10 رتوڈیرو پر پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار مرکزی پارٹی رہنما امیر بخش خان بھٹو رتوڈیرو تحصیل کی یونین کائونسل وڈا بوسن کے مختلف گائوں کا طوفانی دورا کیا، دورے دوران ہر جگہ امیر بخش خان بھٹو کا شاندار استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

اس موقع پر 13 گائوں کے معززین پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں گائوں مکھن عمرانی کے وڈیرے گلزار احمد خان عمرانی، گائوں صیفل بوزدار کے وڈیرے نظیر احمد خان بوزدار، گائوں بشیر بروہی کے وڈیرے بشیر خان بروہی، گائوں پیرل بروہی کے وڈیرے پیرل خان بروہی، گائوں گھر پہنجا کے وڈیرے گدا حسین جونیجو، گائوں شربت بوزدار کے وڈیرے شربت خان بوزدار، گائوں شیر محمد بروہی کے وڈیرے شیر محمد خان بروہی، گوٹھ اسماعیل بروہی کے وڈیرے علی گل خان بروہی، گائوں حاجی کرم اللہ بروہی کے وڈیرے ظفرالدین بروہی، گائوں بصرالدین بروہی کے وڈیرے اکبر خان بروہی، گوٹھ سہراب حاجانو کے وڈیرے ولاری خان حاجانو، گائوں حکیم آباد حاجانو کے وڈیرے حاجی در محمد حاجانو، گائوں سنہڑا ماچھی کے وڈیرے قربان علی سولنگی نے اپنی اپنی برادریوں کے سینکڑوں افراد سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کو الوداع کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات کو خطاب کرتے ہوئے امیر بخش خان بھٹو نے کہا کہ گذشتہ 10 سالوں میں پی پی پی نے جو سندھ کی تباہی و بربادی کی ہے وہ عوام کے سامنے ہے، بالخصوص دیہاتوں میں زندگی کی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہیں، تعلیم، صحت تو اپنی جگہ مگر پینے کا صاف پانی بھی دیوانے کا خواب بنا ہوا ہے، افسران اور پیپلوں نے ترقیاتی اسکیموں کی مد میں اربوں روپے ہڑپ کرلیے ہیں، اب عوام کو موقعہ ملا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے ذریعے ان چوروں، لٹیروں اور سندھ دشمن پیپلوں سے انتقام لیکر عذابوں سے نجات حاصل کریں۔

اس موقعے پر ضلع لاڑکانہ کے صدر ارشاد خان جونیجو، عشرت عباس ابڑو، سید منل شاہ، محمد یونس بوسن، سکندر علی سولنگی و دیگر پارٹی رہنما اور کارکنان ان کے ہمراہ تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات