نواب بہادر یار جنگ کی73ویں برسی آج منا ئی جائے گی

اتوار جون 19:20

عارفوالا۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) جدوجہد آزادی کے نامور رہنماء نواب بہادر یار جنگ کی73ویں برسی آج 25جون بروز پیر منائی جائے گی، وہ 3فروری 1905کو حیدر آباد دکن میں پیداہوئے ان کا اصل نام محمد بہادرخان تھا ۔

(جاری ہے)

اس د ن کی مناسبت سے عارفوالاسمیت ملک بھر میں تقریبات انعقاد پذیرہوں گی ۔نواب بہادر یار جنگ شعلہ بیان مقرر تھے اور قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے، آپ کو قائد ملت اور لسان الامت کے خطابات سے نواز اگیا تھا، وہ 25جون1944 کو وفات پاگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :