کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا19 واں یوم شہادت 5جولائی کومنایاجائے گا

اتوار جون 19:20

عارفوالا۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا19 واں یوم شہادت 5جولائی کوعقیدت واحترام کے ساتھ منایاجائے گا، انہوں نے 1999میں بھارت کے خلاف کارگل میںمعرکے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر حاصل کیا ۔

(جاری ہے)

کیپٹن کرنل شیر خان شہید 1970کو صوابی میں پیدا ہوئے، ان کے والدین نے پاک فوج کی محبت میں ان کا نام ہی کرنل شیر خان رکھ دیا ۔ 1999میں بھارت کے ساتھ کارگل کی جنگ کے دوران مادروطن کا دفاع کرتے ہوئے، انہوںنے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ،ان کے جرات و بہادری کے اعتراف میں انہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نواز اگیا۔

متعلقہ عنوان :