ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی کے بڑے بھائی کی خوشدامن کا انتقال

اتوار جون 19:20

راولپنڈی 24مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر عبدالرحمن کے بڑے بھائی عبدالواحد کی خوشدامن ،سابق کونسلر یو سی لکھن ملک یاسر عرفات ،ملک شہزاد کی والدہ محترمہ کو سپر د خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

مرحومہ گذشتہ شب مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملیں جنھیں اتوار کی سہ پہر لالہ رخ کالونی راولپنڈی میں سپرد خاک کیا گیا ۔نماز جنازہ میں سابق ایم پی اے چوہدری سرفراز افضل سمیت بڑی تعداد میں سیاسی ،سماجی ومذہبی شخصیات نے شر کت کی ۔