Live Updates

تحریک انصاف این اے 125 سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی،ڈاکٹر یاسمین راشد

اتوار 24 جون 2018 19:20

لاہور۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما ونامزد امیدوار این ای125ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 125کی عوام عمران خان کے ساتھ ہے حلقہ میں الیکشن جیتنے والوں نے کبھی رخ نہیں کیا اور آج حلقہ مسائل کا گڑھ بن چکا ہے پی ٹی آئی حلقہ میں ڈور ٹو ڈور کیمپین بھرپور طریقے سے چلا رہی ہے ، حلقہ کی عوام تبدیلی کے حق میں فیصلہ کر چکے ہے، ہر وارڈ میں انتخابی دفاتر کھولے جائیں گے کارکن الیکشن مہم تیز کر دیں ، پارٹی منشور گھر گھر پہنچائیں ، ڈور ٹو ڈور کمپین کی جارہی ہے ، گلی محلہ میں عوام کے ساتھ رابطہ رکھیں گے پی ٹی آئی کو یہاں سے بھاری مارجن سے جتوانے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دیں۔

وہ گزشتہ روز این اے 125کے حلقہ پی پی 149میں امیدوار زبیر نیازی سمیت رہنمائوں اور کارکنوں کے ہمراہ یوسی 81الریاض کالونی میسن روڑپر ڈورٹو ڈور الیکشن کمپین کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مریم نواز پہلی دفعہ سرکاری وسائل کے بغیر الیکشن لڑنے جارہی ہے اسے آٹے دال کا بائو معلوم ہو جائے گا ،تحریک انصاف این اے 125 میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ، انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف گھر گھر انتخابی مہم چلا رہی ہے اور حلقہ کے عوام پی ٹی آئی اور عمران خان سے والہانہ محبت کا اظہار کر رہے ہیں شکست چوروں اور ڈکیتوں کا مقدر بن چکی ہے ، لیگ کا سیاسی مستقبل تاریک ہو چکا ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات