خانیوال میں فی الحال ڈینگی کا کوئی خطرہ نہیں ،پھر بھی الرٹ رہنا ہو گا،اشفاق احمد

اتوار 24 جون 2018 19:20

خانیوال۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت ضلع خانیوال میں انسداد ڈینگی مہم بارے ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران پر زو ر دیا کہ وہ انسداد ڈینگی مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں ۔ ضلع خانیوال میں فی الحال ڈینگی کا کوئی خطرہ نہیں تاہم ہمیں پھر بھی ہر وقت الرٹ رہنا ہو گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اے ڈی سی آر منظور خان چانڈیہ اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا ، اسسٹنٹ کمشنرز خانیوال ، کبیروالا، جہانیاں اور میاں چنوں آغا ظہیر عباس شیرازی ، شیخ محمد طاہر ، عمران عصمت ، صہیب اقبال، سی ای اوز ہیلتھ و تعلیم ڈاکٹر ارشد ملک، اشفاق احمد گجر، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کے حکام ، ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیوز ہسپتال کے ایم ایس صاحبان ، ڈی او انڈسٹریز ، زراعت ، پاپولیشن ویلفئیر ، سول ڈیفنس زبیر عباسی، مظہر کلیم ، خضر حیات ہانسلہ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :