ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے سرکاری ملازمین کے خلاف رشوت ستانی کی شکایات کی تحقیقات کیلئے اینٹی کرپشن سیل تشکیل دے دیا

اتوار 24 جون 2018 19:20

ساہیوال۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمدزمان وٹو نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی سرکاری ملازمین کے خلاف رشوت ستانی کی شکایات کی تحقیقات کے لئے اپنے دفترمیں اینٹی کرپشن سیل تشکیل دے دیا ہے جو ان شکایات پر فوری انکوائری کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے گا ۔

(جاری ہے)

سیل کا انچارج ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمدشاہد کھوکھر کو مقرر کیا گیاہے۔

ڈپٹی کمشنر نے اس سیل کا قیام اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ رولز 2014کے تحت انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے تفویض کردہ اختیارات کے تحت کیا ہے جس میں کسی بھی سرکاری افسر یا ملازم کے خلاف رشوت ستانی کی درخواست کی مکمل انکوائری کی جا سکتی ہے اور رشوت ثابت ہونے پر کیس ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو مزید قانونی کارروائی کیلئے بھجوایا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :