ساہیوال آرٹس کونسل نے طلباء وطالبات کو صحت مند تفریح فراہم کرنے کیلئے پروگرام تشکیل دے دیا

اتوار 24 جون 2018 19:20

ساہیوال۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) ساہیوال آرٹس کونسل نے گرمیوں کی چھٹیوں میں طلباء وطالبات کو صحت مند تفریح فراہم کرنے کے لئے 5روزہ فری سمر کیمپ کے انعقاد کا پروگرام تشکیل دے دیا ہے جس کے تحت بچوں کے لئے آرٹس اینڈ کرافٹس کی تربیت دینے کے ساتھ ساتھ سپوکن انگلش ‘فن ریڈنگ ‘یوگا اور خوشخطی کی کلاسز بھی لگائی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ 2جولائی سے شروع ہونے والے اس سمر کیمپ میں رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ 25جون مقرر کی گئی ہے جس میں پرائمری ‘ مڈل اور سیکنڈری سکول لیول کے طلباء و طالبات رجسٹریشن کرا سکتے ہیں جو دونوں کیلئے علیحدہ علیحدہ منعقد ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :