ڈکیتی وچور ی کی مختلف وارداتوں میں نقدی ‘موبائل فون ‘واٹر پمپ ‘ایل ای ڈی چرا لئے گئے

اتوار جون 19:20

ساہیوال۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) ڈکیتی وچور ی کی مختلف وارداتیں‘ نامعلوم و نامزد ملزمان نقدی ‘موبائل فون ‘واٹر پمپ ‘ایل ای ڈی وغیرہ لے اڑے۔

(جاری ہے)

ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں 89/6-Rمیں دن کے وقت ہوئی یہاں راشد بشیر اپنی گوشت کی دوکان پر بیٹھا تھا کہ دونامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان آئے اور دوکان میں داخل ہوکر گن پوائنٹ پر اسے یرغمال بنالیا اور نقدی و موبائل فون کل مالیتی1لاکھ60ہزارروپے چھین کرفرارہو گئے۔چوری کی وارداتوں 90/9-Lمیں نامعلو م ملزمان نے مشتاق کی دوکان سے نقدی ‘2لاکھ 46ہزا ر روپے اور اسلم وغیرہ 6ملزمان نے رشید احمد کے گھر سے واٹر پمپ‘ایل ای ڈی اور فریج وغیرہ مالیتی 2لاکھ 50ہزارروپے چرالئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :