ْ پولیس کی بروقت کارروائی،شہری سے موٹرسائیکل چھین کرفرار ہونیوالا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

اتوار 24 جون 2018 19:20

قصور۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) تھانہ الہٰ آباد پولیس کی بروقت کارروائی،شہری سے موٹرسائیکل چھین کرفرار ہونے والا ایک ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار، دوفرار،موٹرسائیکل برآمد،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوڑے سیال کا رہائشی رحمت اللہ اپنے بھتیجے زبیر احمد کیساتھ الہٰ آباد سے واپس کوڑے سیال جارہا تھا کہ گہلن پلاٹ کے قریب تین نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر روک کر نقدی 69ہزار روپے ،موبائل فون اور موٹرسائیکل ہنڈا 125اپلائیڈ فار چھین کر فرار ہوگئے ،15کی کال پر تھانہ الہٰ آباد پولیس فوری موقعہ پرپہنچی اور ملزمان کا تعاقب شروع کردیا تھوڑی دیر کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جس نے اپنا نام ناصر عرف طاہر بتایا جبکہ بقایا دو ملزمان موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،تھانہ الہٰ آباد پولیس نے ملزم کے قبضہ سے چھینی گئی موٹرسائیکل اور ایک پسٹل برآمد کرکے تفتیش شروع کردی، فرار ہونے والے ملزمان کو بھی ٹریس کرلیا گیا جن کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :