کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی رواں ہفتے اہم سیاسی شخصیات اور بیوروکریٹس کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ کرے گی، وزارت داخلہ نے نوازشریف ، مریم نواز ، حسن نواز ، حسین نواز ، کیپٹن (ر) صفدر ، زلفی خان سمیت 58افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سمری کابینہ کمیٹی کو ارسال کر رکھی ہے،ذرا ئع

اتوار 24 جون 2018 19:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) نگران وزیرداخلہ محمد اعظم خان کی سربراہی میں قائم کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی رواں ہفتے اہم سیاسی شخصیات اور بیوروکریٹس کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرے گی ، وزارت داخلہ نے نوازشریف ، مریم نواز ، حسن نواز ، حسین نواز ، کیپٹن (ر) صفدر ، زلفی خان سمیت 58افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سمری کابینہ کمیٹی کو ارسال کر رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ذرائع کے مطابق رواں ہفتے کے شریف خاندان کے افراد سمیت اہم شخصیات اور بیوروکریٹس کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ مٰں ڈالنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا ۔ نگران وزیرداخلہ اعظم خان کی سربراہی میں قائم کردہ کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کا اجلاس آئندہ ایک سے دو روز میں ہوگا ۔ اس کمیٹی میں وزیر خزانہ اور وزیر قانون بھی شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کو نیب ، ایف آئی اے اور دیگر اداروں اور مختلف عدالتوں کی طرف سے ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے جو نام ارسال کر رکھے ہیںان میں سے 58افراد کے ناموں پر مشتمل سمری تیار کی گئی ہے اور سمری میں شامل افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے تاہم حتمی فیصلہ کابینہ کمیٹی کرے گی ۔