جمعیت علمااسلام اپنے پرچم اپنے منشور اوراپنے نشان پرالیکشن میں حصہ لے گی ،مولانا سمیع الحق
اتوار 24 جون 2018 19:20
(جاری ہے)
پاکستان سے امریکی مداخلت کے خاتمے۔ خلافت راشدہ کی طرزپرحکمرانی کے قیام ،شریعت کے مکمل اوربلاتاخیرنفاذ کے لئے اپناسترہ نکاتی فارمولہ پیش کیالیکن کوئی سیاسی قوت بھی اسکی حمایت کرنے کی جرات پرآمادہ نہیں،جبکہ جمعیت مبہم نعروں کے ذریعہ قوم کودھوکے میں مبتلارکھنے کوسیاسی مکاری سمجھتی ہے۔
جمعیت کا منفرد اور مقدس نصب العین اس کی اجازت نہیں دیتا کہ قوم کو دلفریب نعروں کے ساتھ دھوکا دیا جائے،چنانچہ کسی سیاسی قوت کے مثبت فیصلوں کا انتظار کرنے اورتذبذب میں مبتلارہنے کی بجاے جمعیت کے کارکن اپنی جدوجہد کا آغازکردیں۔ ہمارامقابلہ کل بھی عالمی قوتوں کے آلہ کارسیاستدانوں سے تھا۔آج بھی ہے اورمستقبل میں بھی جاری رہے گا۔مولانا سمیع الحق کی طرف سے جمعیت کے مرکزی سیکرٹریٹ اکوڑہ خٹک سے جاری پیغام میں کہاگیاہے کہ جمعیت اپنے ضمیراوراکابرکے ورثے کی حفاظت پراللہ کے سامنے سرخروہوگی،ہمارے کارکن نفاذ شریعت کی جدوجہد کو ہر سطح پر منظم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور قوم کو اعتماد میں لے کر اپنی سیاسی صف بندی جمعیت علماء اسلام کے نصب العین کی روشنی میں کریں گے ۔ مولانا سمیع الحق نے مختلف جماعتوں کی طرف سے رابطوں کے بعد مشترکہ جدوجہد کے لئے جمعیت کی طرف سے پیش کئے سترہ نکات کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کو علامہ اقبال اور قائداعظم کے افکار کی روشنی میں خلافت راشدہ کے طرز پر اسلامی فلاحی ریاست بنانا، قوم کے ہر فرد کو تعلیم ،انصاف،علاج اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا،ملک کے عدالتی ،معاشی اور سیاسی نظام کی اصلاح کرنا، اقلیتوں کو اسلام کے عادلانہ قانون کے مطابق ان کے حقوق فراہم کرنا، اسلامی جمہوریہ پاکستان کو سامراجی طاقتوں کی مداخلت اور تسلط سے آزاد کرنا، دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کرنا، اور کسانوں ،مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کی حفاظت کرنا۔ جمعیت کا سیاسی نصب العین اورملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے جمعیت کے نصب العین سے بہتر کسی سیاسی جماعت کے پاس منشور نہیں، مولانا سمیع الحق نے جمعیت کے کارکنوں کو پیغام دیا کہ وہ محض اپنے نصب العین کی بنیاد پر اپنے حلقوں میں الیکشن کے لئے دوسری جماعتوں اور امیدواروں کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ کرسکتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.