Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

چیئرمین عمران خان کے حلقہ این اے 243سے انتخابی مہم کا آغاز کیا گیاکپتان ایکسپریس بس بھی متعارف کروائی گئی انتخابی مہم کے دوران اپنا گھر چھوڑ کر مستقل وقت اپنے حلقہ میں گزاروں گا، مخالفین سے بھی کہتا ہوں کہ بھی اپنے حلقے میں رہ کر انتخابی مہم چلائیں، فیصل واڈا

اتوار 24 جون 2018 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کراچی میں انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ اتوار کے روز چیئرمین عمران خان کے حلقہ این اے 243سے انتخابی مہم کا آغاز کیا گیاکپتان ایکسپریس بس بھی متعارف کروائی گئی جو انتخابی مہم کے دوران این اے 243کے حلقہ میں مستقل گشت کرے گی اور انتخابی مہم چلاے گی،اتوار کے ہی روز ڈیفنس میں فیصل واڈا، عزیز آباد این اے 254اسلم خان، پی ایس 125میں عمیر عباس جعفری،پی ایس 101میں فردوس شمیم نقوی،پی ایس102سے ارسلان گھمن نے ریلیوں اور کارنر میٹنگز کے ذریعے سے انتخابی مہم شروع کردی گئی ،تفصیلات کے مطابق اتوار کو پی ٹی آئی کے امیدواروں کی جانب سے شہر کے مختلف قومی وصوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں انتخابی مہم کا آغاز زور شور کے ساتھ شروع کردیا، اس موقع پر این اے 243کے حلقہ پارٹی کے چیئرمین عمران خان کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کپتان ایکسپریس بس متعارف کروائی گئی، اس کے علاوہ ڈیفنس میں فیصل واڈا، عزیز آبادمیں اسلم خان،پی ایس 101میں فردوس شمیم نقوی، پی ایس102میں الیکشن مہم کا آغاز کردیا گیا، پی آٹی آئی کے سینئر رہنما فیصل واڈا نے اتوار کو اپنے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں انتخابی مہم کے دوران اپنا گھر چھوڑ کر مستقل وقت اپنے حلقہ میں گزاروں گااور یہ بات مخالفین سے بھی کہتا ہوں کہ بھی اپنے حلقے میں رہ کر انتخابی مہم چلائیں شہباز شریف سے کہتا ہوں کہ کراچی کے حلقے این 249سے انھوں نے کاغذات نامزدگی داخل کروائے ہیںاب یہاں سے وہ اپنے کاغذات واپس نہ لیں اور الیکشن لڑیںہم کسی بھی صورت میں شہباز شریف کو کراچی کے الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

میں شہباز شریف کو چینلنج کرتا ہوں کہ وہ اپنے حلقے میں رہ کر دکھائے۔انھوں نے کہا کہ مہاجر قوم بہت بہترین قوم ہے لیکن مجھے مہاجر ہی نہیں تمام قوموں کے لوگ ووٹ دیں گے۔ایک سوال کے جواب میں دفیصل واڈا نے کہا کہ سلمان مجاہد کو اس کے حلقے کے عوام اسے ووٹ کے ذریعے سے جواب دیں جو کچھ وہ کرتا رہا ہے۔تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی، اسلم خان اور دیگر نے مختلف کارنر میٹنگوں اور ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے عمران خان کامیابی حاصل کرکے نئی تاریخ قائم کریں گے اور آئندہ کے وزیر اعظم عمران خان ہی ہوں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات