سانگھڑ،کوٹڈیجی کے گائوں غلام شبیر کلادی کی رہائشی مینگھواڑ برادری کی بیوہ خاتون 2 بچوں سمیت کلمہ طیبہ پڑھ کر مسلمان ہوگئی

اتوار 24 جون 2018 19:30

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) کوٹڈیجی کے گائوں غلام شبیر کلادی کی رہائشی مینگھواڑ برادری کی بیوہ خاتون اپنے 2 بچوں سمیت کلمہ طیبہ پڑھ کر مسلمان ہوگئی۔ نام گڈی سے تبدیل کرکے غلام فاطمہ بیٹی کا شمع سے زینب خاتون اور بیٹے کا نام صورت سے نورمحمد رکھا گیا۔

(جاری ہے)

مسلمان ہونے والی غلام فاطمہ نے بتایا کہ میری بیٹی نے ہوش سنبھالتے ہی مسلمان ہونے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور میں بھی چاہتی تھی جس پر میرے دیور اور انکے بیٹے ہمیں ڈراتے دھمکاتے رہے اور 2 دن پہلے انہوں نے گھر میں گھس کر مجھے اور میرے بچوں کو جان سے مارنے کی کوشش کی اور میں وہاں سے جان بچا کر خاصخیلی برادری کے گھر میں پناہ لی جو مجھے مرید وسان کے پاس لیکر آئے اور مرید حسین وسان نے مسلمان ہونے والی خاتون کی ہر ممکن مدد اور مالی مدد کرنے کی ذمہ داری اٹھائی۔