Live Updates

میں نے کبھی ن لیگ یا پی ٹی آئی کی طرف نہیں دیکھا،چوہدری نثار

ہمیشہ سراٹھا کرسیاست کی،نوازشریف سے کس بات پراختلاف ہے جلد قوم کے سامنے سچ لاؤں گا، زندگی میں کبھی ڈیل نہیں کی۔جلد بتاؤں گا آزاد الیکشن کیوں لڑ رہا ہوں،ایک امیدوارعمران خان کی ٹکٹ لیکر بڑی بڑی باتیں کررہا ہے ،عوام بوریابسترگول کردیں گے۔دھمیال میں عوامی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 24 جون 2018 19:48

میں نے کبھی ن لیگ یا پی ٹی آئی کی طرف نہیں دیکھا،چوہدری نثار
ٹیکسلا(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جون 2018ء) : سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کبھی ن لیگ یا پی ٹی آئی کی طرف نہیں دیکھا،سراٹھا کرسیاست کی ہے، نوازشریف سے کس بات پراختلاف ہے جلد قوم کے سامنے سچ لاؤں گا، زندگی میں کبھی ڈیل نہیں کی، جلد بتاؤں گا آزاد الیکشن کیوں لڑ رہا ہوں،ایک عمران خان کی ٹکٹ لیکر بڑی بڑی باتیں کررہا ہے ،عوام بوریا بسترگول کردیں گے۔

انہوں نے آج اپنے انتخابی حلقے کے علاقے دھمیال میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرا ان سے مقابلہ ہے جومشرف کے ساتھ رہے ہیں۔ میرے ہاتھ میں اقتدار آیاتو میں نے پٹرول پمپ نہیں لگایا، کوئی فیکٹری نہیں لگائی۔ میرے پاس جوبھی آیا اپنے علاقے پرلٹایا ہے۔ 58 کروڑروپے چند یونین کونسلوں میں پکی سڑکیں بنانے کیلئے جاری کیے۔

(جاری ہے)

حلقےکےعوام کوکبھی میرے نام سے شرمندگی نہیں ہوگی۔

میرے حلقے میں نوازشریف اور شہبازشریف سے زیادہ کام ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مجهے نظرآرہا ہے میرے مخالفین سیاسی لنڈے بازاروالی ٹیم ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن میں نے شروع کیا تھا۔2013ء میں روز 7 سے 8 دھماکے ہوتے تھے۔ اسلام کی سربلندی کا بیڑا ہر مقام پر اٹھایا۔ انہوں نے کہاکہ جنہوں نے کسی کوفائدہ نہیں پہنچایا وہ عمران خان کوکیا فائدہ پہنچائیں گے؟ ایک امیدوار عمران خان کی ٹکٹیں لیکر بڑی بڑی باتیں کررہا ہے ۔

یہ جوٹیکسلا سے آیا ہے یہ وزیربھی رہ چکا ہے۔اس سے پوچھو اس نے پانی کیلئے کیا کیا؟ انہوں نے کہا کہ کوئی ٹکٹ کے ساتھ آئے یا بغیرٹکٹ یہاں کی عوام رد کرکے بھیجے گی۔ایک اعلان کیا اور مخلوق اکٹھی ہوگئی، الیکشن سے پہلے ہی فیصلہ ہوگیا ہے۔ میرے حلقے کی عوام نے مجھے حوصلہ دیا اور میرا سربلند کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بہت سروے رپورٹس آتی ہیں ایک رپورٹ اس علاقے دھمیال سے بھی آئی ہے۔

عوام میرے اور اپنے مخالفین کا بوریا بسترگول کرنے والے ہیں۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں ن لیگ یا تحریک انصاف کی طرف نہیں دیکھتا ہوں۔ میں نے پوری زندگی سراٹھا کرسیاست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف سے کس بات پراختلاف ہے سچ سامنے آنا چاہیے۔ جلد قوم کوسچ بتاؤں گا۔ میری پارٹی مجھے روکتی رہی میں نہیں رُکا۔ میں نے زندگی میں کبھی ڈیل نہیں کی۔ جلد بتاؤں گا کہ میں آزاد الیکشن میں کیوں کھڑا ہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات