جوز بٹلر ون ڈے کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے 16ویں انگلش کھلاڑی بن گئے

اتوار 24 جون 2018 20:20

مانچسٹر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) انگلش ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ یہ اعزاز پانے والے 16 ویں انگلش بلے باز بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں بٹلر جب میدان میں اترے تو انہیں 3 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 19 رنز درکار تھے، انہوں نے اپنی اننگز میں ابتدائی 19 رنز جوڑ کر کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کئے، انگلینڈ کی جانب سے ایوان مورگن 5458 رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔

متعلقہ عنوان :