مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری عبدالغفور نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا

اتوار جون 20:20

لاہور۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنما باغی ہو گئے،چوہدری عبدالغفور نے بھی28سالہ پارٹی رفاقت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں ٹکٹوں کی خریدو فروخت ہو رہی ہے۔لینڈ مافیا ،کرپٹ افراد کو ٹکٹ دیے جا رہے ہیں۔مشرف کے ساتھیو ں کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماروی میمن ،،دانیال عزیز اور طلال چوہدری سمیت کئی لوگوں کو اپنے ساتھ بٹھا رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں ادارے مضبوط ہوتے ہیں لیکن شریف خاندان کے دورے حکومت میںادارے کمزور ہوئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا پاکستان کسی کی ملکیت نہیں ہے ہم اسلام اور پاکستان کو نقصان پہچانے والوں کیخلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو بھی بھارتی گجرات میں مسلمانوں کے قاتل کے ساتھ بیٹھے گا وہ امت مسلمہ کا غدار ہو گا ۔ٹی ڈی سی پی کی چیئر مین شپ سے استعفیٰ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی سی پی پاکستان کا ادارہ ہے۔