سیالکوٹ ،ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد میں 44ہزار کیوسک کمی

اتوار 24 جون 2018 20:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد میں 44ہزار کیوسک کمی ، ہیڈ مرالہ اتھارٹی کے مطابق مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 35613 کیوسک ریکارڈ کی جارہی ہے جبکہ ہیڈ خانکی کیلئی7738کیوسک پانی چھوڑا جارہاہے۔ نہر اپر چناب کو12875کیوسک پانی فراہم کیا جارہاہے ۔

(جاری ہے)

نہر مرالہ راوی لنک کو15000 کیوسک پانی کی فراہم،دریائے چناب میں پانی کی آمد کی آمد31615کیوسک، دریائے جموں توی میں 2774کیوسک اور دریائے مناور توی میں1225کیوسک پانی کی آمد ریکارڈ کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پانی کا لیول 79ہزار کیوسک سے تجاوز کرگیا تھا جو کم ہو کر 35ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :