پی ایس ٹی مردانہ ٹیچرز کے بعد پی ایس ٹی خواتین ٹیچرز بھی پروموشن کی منتظر

اتوار جون 20:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) پی ایس ٹی مردانہ ٹیچرز کے بعد اب پی ایس ٹی خواتین ٹیچرز بھی پروموشن کی منتظر ۔۔پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد امتیاز طاہر نے کہا کہ کافی عرصے سے پروموشن کا خواب دیکھنے والے پی ایس ٹی ٹیچرز کو پنجاب ٹیچرز یونین کی جدوجہد اور کاوشوں سے بلا آخر ای ایس ٹی کے سکیل میں ترقی مل ہی گئی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی پروموشن پانے والے اساتذہ میں آرڈر تقسیم کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے اس موقع پر ڈی ای او ایلمنٹری نصر اللہ خاں اور ان کے ماتحت عملے محمد آصف بھٹی ،ادریس نذیر کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے دفتر میں دن رات کام کر کے اساتذہ کی پروموشن کا فائل ورک مکمل کیا اور ان کی معاونت پنجاب ٹیچر ز یونین کے مرکزی سیکرٹری محمد امتیاز طاہر ،چوہدری انعام اللہ ،شبیر احمد مرزا،ملک اعظم ،عنصرفاروق بھٹی ،صیم قریشی ،رانا محمد شفیق ،رانا بشارت ،جاوید کھوکھر،طارق محمود انجم،امتیاز چیمہ ،اکرم چوہدری ،رفاقت باجوہ ،یونس مغل ،شبیر احمد گھمن ،رانا عبدالحفیظ ،سیٹھ حبیب اللہ ،مدثر احمد،ذوالفقار علی شاہ ،فاروق سلطان ،جاوید کھوکھر ،غلام عباس ،شمس احمد ،اشتیاق چوہان ،ندیم بیگ و دیگر نے کی ۔

(جاری ہے)

ڈی ای او زنانہ کے دفتر میں فی میل کی پروموشن کے لئے فائل ورک جاری ہے تاہم اس میں کچھ سست روی دیکھنے میں آرہی ہے ہم ڈی سی سیالکوٹ اور سی ای او ایجوکیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میل کی طرح فی میل کی پروموشن کا ورک جل مکمل کروانے کی ہدایات جاری کی جائیں ۔تاکہ خواتین بھی جو اپنے دلوں میں پروموشن کا خواب سمائے بیٹھی ہیں وہ بھی پروموشن سے مستفید ہو سکیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :