روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر خاوند نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

غلام سرور بیوی کو منانے آیا اس کے انکار پر اپنے پاس موجود ززہریلی گولیاں نگل لیں، پولیس ذرائع

اتوار جون 20:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر خاوند نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ ایئر پورٹ کے گاوں چھنی گوندل میں وزیرآباد کے رہائشی غلام سرور کی شادی آٹھ سال قبل تہمینہ سے ہوئی ایک ماہ قبل تہمینہ نارا ض ہوکر بچوں سمیت اپنے گاوں آگئی ہفتہ کے روز چالیس سالہ غلام سرور اسے منانے کے لئے سسرال آیا تو اس نے اپنے شوہر کو پانی کے بہانے زہر پلادیا جس پر وہ تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہوگیا پولیس کا کہنا ہے کہ غلام سرور بیوی کو منانے آیا اس کے انکار پر اپنے پاس موجود ززہریلی گولیاں نگل لیں اور سسرال کی دہلیز پر تڑپتے ہوئے جاں بحق ہوگیا پولیس نے غلام سرور کے بھائی شوکت علی کی درخواست پر تہمینہ ، اشرف، ثریا ،ارشد ،لیاقت، ندیم ، کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے لاش پوسٹ ماٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی تاہم کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آئی