Live Updates

25جولائی کے انتخابات میں تحریک انصاف بڑی کامیابی سے ہمکنار ہوگی ،محمد اسلم گھمن

پی ٹی آئی کا سونامی مخالفین کوبہا لے جائے گا مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ دھونس دھاندلی کا سہارالے کر الیکشن جیتے ہیں لیکن اب ایسا نہیں چلے گا، پیٹی آئی امیدوار کا انتخابی مہم سے خطاب

اتوار 24 جون 2018 20:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) مرکزی رہنما وامیدوار قومی اسمبلی پی ٹی آئی حلقہ این اے 76 بریگیڈئر(ر) محمد اسلم گھمن و ضلعی رہنما وامیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 44 سمبڑیال چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ 25جولائی کے انتخابات میں تحریک انصاف بڑی کامیابی سے ہمکنار ہوگی ، پی ٹی آئی کا سونامی مخالفین کوبہا لے جائے گا مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ دھونس دھاندلی کا سہارالے کر الیکشن جیتے ہیں لیکن اب ایسا نہیں چلے گا پی ٹی آئی اپنی مقبولیت کے پورے جوبن پر ہے عوام بھی پی ٹی آئی اورعمران خان کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں ہمارا ماضی گواہ ہے کہ کبھی مشکل وقت میں اپنے ووٹروں کا ساتھ نہیں چھوڑا اورہر وقت عوامی خدمت کے لیے حاضر ہیں ان خیالا ت کااظہارانہوںنے کوٹلی نوناں میں چوہدری عمر احسان گھمن کی رہائش گاہ اوربلوچک ، شریف پورہ میں حلقہ کے معززین سے خطاب کرتے ہوئے کیاان کا کہنا تھا کہ خدمت ،دیانت اورشرافت کی سیاست ہماراطرہ امتیاز رہا ہے آئندہ بھی حکومت اورعلاقائی ترقی کا پکا عزم ہے ووٹ اور ووٹر کی عزت ہم نے کر کے دکھائی یہاں تو پچھلے دس سالوں میں ووٹ لینے والوں نے کبھی پلٹ کر بھی نہیں دیکھا ان شاء اللہ ہم کامیابی اورعوامی عدالت میں سرخرو کے بعد حلقہ کے عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ،عظیم نوری ودیگر کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کا الیکشن ملک وقوم کے لیے بڑا اہم ہے لہذا خربوزہ سونگھ کر لینے والے ووٹ بھی پرکھ کرکے دیں میرٹ پر ووٹ کاسٹ کریں علاقائی ترقی کوسامنے رکھیں امیدوار کا میل جول ،آنا جانا ، خوشی وغمی میں شرکت ،احساس اورعزت دیکھیں پھر سپورٹ کریں نعروں میں آکر ووٹ نہ ڈالیں ، ووٹ فار کپتان اورپاکستان یہی ہمارا انتخابی نعرہ ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات