سیالکوٹ،دوکان ملازم غلہ توڑ کر پونے دو لاکھ روپے کی نقدی لے اڑا

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

اتوار 24 جون 2018 20:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) دوکان ملازم غلہ توڑ کر پونے دو لاکھ روپے کی نقدی لے اڑا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ وارڈنمبر چھ میں واقع ظفر حسین کی دوکان سے اسکی غیر موجود میں اسکا ملازم ملک ہیرا غلہ توڑ کر اس میں ایک لاکھ70ہزار روپے کی نقدی چوری کرکے لے گیا جبکہ اس سارا وقوعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں بھی محفوظ ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :