ْ نوشہرہ کے غیرت مند عوام 25 جولائی کو پرویز خٹک کاغرور خاک میں ملادیں گے ،قربان علی خان

اتوار جون 20:30

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) ایم ایم اے کے مرکزی رہنما اور پی کے 63سے نامزدامیدوار قربان علی خان نے کہا ہے کہ نوشہرہ کے غیرت مند عوام 25 جولائی کو سابق وزیراعلیٰ کاغرور خاک میں ملادیں گے کیونکہ انہوں نے نوشہرہ کلاں اور دیگر علاقوں کے عوام کی جوتوہین کی ہے وہ قابل مذمت ہے پرویز خٹک کی کرپشن کے تمام ثبوت نیب کو فراہم کردئیے گئے ہیں اب یہ نیب کا کام ہے کہ وہ پرویز خٹک کے خلاف فوری طورپر کاروائی کرکے ان کو قانون کے شکنجے میں لائیں میں نے اپنے حلقے کے عوام کی بے لوث خدمت کی تھی اب کے بعد میرے حلقے کے عوام کو معلوم تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک میرے ساتھ سیاسی بعض رکھتے تھے اور انہوں نے میرا فنڈ میرے ہی حلقے میں اپنا فوکل پرسن مقرر کرکے ان کے ذریعے خرچ کیا میں اپنے حلقے کے عوام کے سامنے سرخ روہوں ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے صوبائی کونسل کے رکن محمدولید اختر اور سابق ناظم فذیر احمد بھی موجود تھے