مسلم لیگ ن نے ضلع نوشہرہ میں انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

25جولائی کو سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک کو بھرپور شکست سے دوچار کریں گے، ریلی سے مقررین کا خطاب

اتوار جون 20:30

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع نوشہرہ نے انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے ایک زبردست ریلی نکالی جس میںشدید گرمی کے باوجود ہزاروں افراد نے شرکت کی ریلی کچری چوک مال روڈ سے شروع ہوا جو مختلف علاقوں سے گزرا راستے میں عوام نے ریلی کے شرکاء کا زبردست استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی ریلی کی قیادت اے این 25 سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار سراج محمدخان، پی کے 63 کے امیدوار اختیار ولی خان ، پی کے 64 کے امیدوار میاں ظہورکاکاخیل، پی کے 62 کے امیدوار نہال خان، این اے 26 کے نامزد امیدوار حاجی نواب نے کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ 25 جولائی کو سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک کو بھرپور شکست سے دوچار کریں گے کیونکہ انہوں نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں عوام کے لئے کچھ نہیں کیا بلکہ اپنے چہتیوں کوٹھکیوں اور نوکریوں سے نوازا نوشہرہ کے عوام نے پی ٹی آئی کو بھاری مینڈیٹ دیا اب سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک احسان کے بدلے اب عوام کو دریا بردکرنے کی باتیں کررہا ہے اب وہ کس منہ سے نوشہرہ کے عوام سے ووٹ مانگ رہاہے۔