انتخابی ضابطہ اخلاق پر ہر صورت میں عمل درآمد کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر مردان

اتوار 24 جون 2018 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود نے کہا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر ہر صورت میں عمل درآمد کیا جائے گا اور اس سلسلے میں تمام مانیٹرنگ افسران پوری ذمہ داری سے کام کریں ۔وہ اپنے دفتر میں انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں ریجنل الیکشن کمشنر نعیم خان ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عبدالرؤف اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

انچارج ڈسٹرکٹ الیکشن سیل فواد خٹک نے اجلاس کو انتخابی ضابطہ اخلاق کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر جو انتخابات کے لیے ضلعی مانیٹرنگ افسر بھی ہیں نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت کی کہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور اس حوالے سے کو ئی رورعایت نہ کریں ۔اُنہوں نے کہا کہ تمام انتخابی حلقوں میں مانیٹرنگ افسران مقرر کیے گئے ہیں جو ضلعی مانیٹرنگ افسر کورپورٹ کریں گے ۔اُنہوں نے کہا کہ شفاف اور آزادانہ انتخابات کو یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

متعلقہ عنوان :