واٹربورڈ کی بلک ٹرنسمیشن و تقسیم آب کی لائنوِ ں کو نقصان پہنچانا یا کسی بھی قسم کی مداخلت و چھیڑچھاڑ سنگین جرم ہے،ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ

اتوار 24 جون 2018 20:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے کہا ہے کہ واٹربورڈ کی بلک ٹرنسمیشن و تقسیم آب کی لائنوِ ں کو نقصان پہنچانا یا کسی بھی قسم کی مداخلت و چھیڑچھاڑ سنگین جرم ہے،اس کے مرتکب سرکاری، نیم سرکاری ،نجی اداروں یا افراد کے خلاف مقدمات قائم کیئے جائیں گے، اگر اس جرم میں واٹربورڈ کا کوئی افسر یا اہلکار ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف ضابطے کی کارروائی کرتے اسے بلاتاخیر نوکری سے برخاست کردیا جائے گا، اپنے دستخط سے جاری ایک فوری مراسلے میں ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ واٹر بورڈ کی بلک وتقسیم آب کی لائنیں اور فراہمی آب کا پورا نظام نہ صرف انتہائی حساس ہے بلکہ واٹربورڈ کا اثاثہ ہے،اس نظام سے ملک کے سب سے بڑے شہر کو پانی کی فراہمی ممکن بنائی جاتی ہے،انہوں نے کہا کہ اس نظام کو نقصان پہنچائے جانے سے ملک کے معاشی حب کو پانی کی فراہمی خطرات سے دوچار ہوسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ تمام ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز، چیف انجینئرز، سپرنٹینڈنگ انجینئرز اورایگزیکٹیو انجینئرز چیف سیکیرٹی آفیسر چیف لائ آفیسر واٹربورڈ کی بلک و تقسیم آب کی چھوٹی بڑی لائنوں اور دیگر تنصیبات کی حفاظت اور نگرانی کا مناسب بندوبست کریں، اگر کہیں کسی لائن ،کنڈیوٹ یا سائفن میں کسی بھی سرکاری نیم سرکاری نجی ادارے یا افراد کی جانب سے مجرمانہ طور پر تبدیلی چھیڑچھاڑ اور ان کو نقصان پہنچانے کے شواہد ملیں یا ٹمپرنگ کی جائے تو فوری طور پر ذمہ دار ادارے و افراد کے خلاف A-14,2015کے قانون کے تحت مقدمہ درج کرایا جائے، جس کی سزا 10سال قید یا 10لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہیں، ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ اگر اس جرم میں واٹربورڈ کا کوئی افسر یا عملے کا رکن ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بھی ضابطے کی کارروائی کی جا ئے گی اور بلاتاخیر اسے نوکری سے برخاست کردیا جائے گا۔

#

متعلقہ عنوان :