خاران،عوام اپنے دوست اور دشمن میں بہتر تمیز رکھتے ہیں،ثنا ء بلوچ

موبائل تقسیم بچوں کا مستقبل نہیں، معیاری تعلیم کی عدم فراہمی کا حساب عوام کے لیئے لازمی امر ، 25جولائی مخالفین کیلئے عبرتناک دن ثابت ہو گا ، پی بی 42 سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار

اتوار 24 جون 2018 20:30

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 42کے امیدوار ثنا ء بلوچ نے کہا ہے کہ 25جولائی مخالفین کیلئے عبرتناک دن ثابت ہو گا اور بلوچستان کے کونے کونے سے ذی شعور عوام انتخابی نشان کلہاڑے پر مہر ثبت کرینگے ان خیالات کا اظہار بلوچ ہائوس خاران میں بی این پی میں شمولیت کا اعلان کرنے والے مختلف کلیوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوامی پیسوں اور فنڈز کو کرپشن کرکے عوام کے ووٹ حاصل کرنے کے لیئے جو موبائلز تقسیم ہورہے ہیں مگر عوامی طاقت ضمیر کے بدلے ان موبائلز کا نیٹ ورک جام کریگی کیونکہ خاران میں تاریخی کرپشن کرکے دوبارہ بادشاہیت کا خواب کھبی بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا خاران کے عوام اب اپنے دوست اور دشمن میں بہتر تمیز رکھتے ہیں لوگوں کو اپنے بچوں کے مستقبل کا فکر ہے موبائل تقسیم بچوں کا مستقبل نہیں بلکہ معیاری تعلیم کی عدم فراہمی کا حساب عوام کے لیئے لازمی امر ہے خاران کے عوام اپنے حقوق کا تیس سالا حساب مانگتی ہے بدمعاشیت اور کرپشن سے نجات عوام کا پروگرام ہے ثنائ بلوچ نے بلوچستان کے عوام سے اپیل کی کہ اپنے حب الوطنی کے جوش پر گامزن رہ کر پچیس جولائی کو انتخابی نشان کہلاڑہ پر مہر لگا کر اپنے بلوچیت کا ثبوت دیں۔