ْمرکز اہلسنت جامعہ اسلام آباد میں نئے تعلیمی سال کا آغازہو گا ،ترجمان جامعہ اسلام آباد

اتوار 24 جون 2018 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) مرکز اہلسنت جامعہ اسلام آباد میں نئے تعلیمی سال کا آغاز پیر کو ہوگا ۔ستائیسویں سالانہ تقریب بسم اللہ شریف اور آٹھواں سالانہ افتتاح بخاری شریف کی تقریب آج(سوموار) صبح 9:00بجے منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

صدارت پیرطریقت رہبر شریعت حضرت علامہ پیر بدر عالم جان سجادہ نشین آستانہ عالیہ خیریہ مرشد آباد شریف پشاور فرمائیں گے اور درس حدیث پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی پرنسپل وشیخ الحدیث جامعہ اسلام آباد دیں گے

متعلقہ عنوان :