نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی اہم ترجیحات میں شامل ہیں،ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ

معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے تمام وسائل کو بروکار لائینگے،وائس چانسلر

اتوار جون 20:30

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کہاکہ میری ترجیحات مستقبل کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی سمیت معیاری تعلیم کو یقینی بناناہے۔معیاری تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے ۔ہماراپہلا ہدف میعاری تعلیم کو یقینی بناناہے ۔موجودہ دور میں جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ میعاری تعلیم ہے ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے وائس چانسلر مقرر ہونے کے بعد نجی ٹی وی چینل کو انٹرویودیتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ یونیورسٹیوں کا معاشرے میں بہت اہم کردار ہوتاہے ۔ان میں سے تین سب سے زیادہ اہم چیزیں ہے۔ان میں پہلا علم کی ترویج کرنا اورایک نسل سے دوسری نسل تک علم کا پہنچانا ہے ۔دوسرا معاشرے میں تحقیق کے شعور بیدار کرنا اور تحقیق کے زریعے علم کی تخلیق کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تحقیق کا اہم زریعہ ااور رہبر معاشرہ ہوتاہے ۔معاشرے میں موجودہ مسائل کی تلاش اور ان کے حل دینا تحقیق کا مہور ہوتاہے ۔ہماری بھی یہی کوشش ہے KIUگلگت بلتستان کے مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرے ۔انہوںنے کہاکہ گلیشئر ز کے پگھلنے ،موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور وجوہات سمیت دیگر اہم چیزین ہیں جن پر کام کرینگے ۔تاکہ ان مسائل کو حل کیاجاسکے ۔

انہوںنے کہاکہ اس حوالے سے اسپیشل طور ایک سے ڈیڑھ کروڑ روپے انڈومنٹ فنڈز کے طور پر مختص کیاگیاہے ۔تاکہ سکالر گلیشئرز کے پگھلنے اور موسمیاتی تبدیلی پر تحقیق کرے اور ان اہم مسائل کو حل کرسکے ۔انہوںنے کہاکہKIU ملکی و بین القوامی جامعات کے ساتھ مل کر ریسرچ کے فروغ کے لیے کام کرے گی ۔اس حوالے سے HECکا تعاون مثالی رہاہے ۔HECنے بتایاہے کہ چائنز اکیڈیمی آف سائنسز کے ساتھ مل گلگت بلتستان میں بہت بڑے پرواجیکٹ لارہاہے ۔

ان پراجیکٹس میں ہمارے ریسرچرز کام کرینگے ۔انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ KIUکو ملک کی اہم یونیورسٹیوں کے لسٹ میں لائینگے ۔اس حوالے سے یونیورسٹی کی منیجمنٹ اور فیکلٹی اپنا کردار ادا کررہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ KIUکو آئی ٹی کے حوالے سے ایک مثالی ادارہ بنانا ہے تاکہ طلباء کو موجودہ جدید دور میں آئی ٹی کے حوالے سے مشکلات کا سامنا نہ ہو۔اس حوالے سے ہنزہ ،غذراور دیامر کیمپس کو مین کیمپس کے ساتھ آ ن لائن کرینگے ۔تاکہ آن لائن طریقے بہتر انداز میں کام ہوسکے ۔