Live Updates

ْنوازشریف سے کس بات پر اختلاف ہے اس حوالے سے سچ جلد قوم کو بتائونگا ،ْچوہدری نثار علی خان

نہ وہ تحریک انصاف کی طرف اور نہ ہی ن لیگ کی طرف دیکھتا ہوں ،ْ جلد وضاحت کرونگا کہ آزاد کیوں کھڑا ہوا ،ْ کوئی ٹکٹ کے ساتھ آئے یا بغیر ،ْیہاں کی عوام رد کرکے بھیجے گی ،ْ سیاسی لنڈا بازار ہر پارٹی میں فٹ ہوجاتے ہیں، آج یہ عمران خان کے ساتھ فٹ ہوگئے ہیں، جنہوں نے کسی کو فائدہ نہیں پہنچایا وہ عمران کو کیا فائدہ دیں گی میرے اس حلقے کا مقابلہ نوازشریف، شہباز شریف، آصف زرداری اور عمران خان کے حلقوں سے کرو، اگر میرا حلقہ پیچھے ہوا تو مجھے ووٹ نہ دینا ،ْجلسہ سے خطاب

اتوار 24 جون 2018 20:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نہ وہ تحریک انصاف کی طرف اور نہ ہی ن لیگ کی طرف دیکھتے ہیں ،ْنوازشریف سے کس بات پر اختلاف ہے اس حوالے سے سچ جلد قوم کو بتائونگا ،ْ جلد وضاحت کرونگا کہ آزاد کیوں کھڑا ہوا ،ْ کوئی ٹکٹ کے ساتھ آئے یا بغیر ،ْیہاں کی عوام رد کرکے بھیجے گی ،ْ سیاسی لنڈا بازار ہر پارٹی میں فٹ ہوجاتے ہیں، آج یہ عمران خان کے ساتھ فٹ ہوگئے ہیں، جنہوں نے کسی کو فائدہ نہیں پہنچایا وہ عمران کو کیا فائدہ دیں گی میرے اس حلقے کا مقابلہ نوازشریف، شہباز شریف، آصف زرداری اور عمران خان کے حلقوں سے کرو، اگر میرا حلقہ پیچھے ہوا تو مجھے ووٹ نہ دینا۔

راوالپنڈی کے علاقے دھمیال میں جلسے سے خطاب میں انہوںنے کہاکہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے کس بات پر اختلاف ہے، اس حوالے سے سچ جلد قوم کو بتاؤں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی ڈیل نہیں کی، جلد وضاحت کروں گا کہ میں آزاد کیوں کھڑا ہوا۔انہوںنے کہاکہ کوئی ٹکٹ کے ساتھ آئے یا بغیر یہاں کی عوام رد کرکے بھیجے گی۔سابق وزیر داخلہ کے مطابق ان کا مقابلہ ان لوگوں سے ہے جو مشرف کے ساتھی رہے۔

انہوںنے کہاکہ سیاسی لنڈا بازار ہر پارٹی میں فٹ ہوجاتے ہیں، آج یہ عمران خان کے ساتھ فٹ ہوگئے ہیں، جنہوں نے کسی کو فائدہ نہیں پہنچایا وہ عمران کو کیا فائدہ دیں گی چوہدری نثار نے کہا کہ عمران خان کا ٹکٹ لے کر ایک امیدوار یہاں بڑی بڑی باتیں کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے اس حلقے کا مقابلہ نوازشریف، شہباز شریف، آصف زرداری اور عمران خان کے حلقوں سے کرو، اگر میرا حلقہ پیچھے ہوا تو مجھے ووٹ نہ دینا۔

چوہدری نثار نے کہا کہ زندگی میں کبھی ڈیل نہیں کی، جلد وضاحت کروں گا کہ آزاد حیثیت میں کیوں کھڑا ہوا۔چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ دوہزار تیرہ کے اخباریں اٹھا کر دیکھو ،ْکس نے ہندوستانی وزیر داخلہ کو پاکستان سے بھگایا ،ْناموس رسالت کی ذمہ داری نواز شریف نے مجھے سونپی ،ْ میں نے تمام ممالک کے سفرا کو اکٹھا کیا ،ْاوبامہ کو کہا کہ تمام مسلمان دہشتگرد نہیں ہے ،ْ ہر داڑھی والا دہشتگرد نہیں ،ْہر حجاب والی عورت دہشتگرد نہیں ہے انہوںنے کہاکہ کراچی میں امن کیلئے کر دار ادا کیا ،ْ پاکستان میں پہلے ہر روز دہشتگردانہ کارروائیاں ہوتی تھیں آج مکمل طورپر دہشتگردی ختم نہیں ہوئی تاہم الحمد اللہ حالات پہلے سے کافی بہتر ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ میں وہ خوش نصیب ہوں جس کے جلسے میں عوام بلائے نہیں جاتے بلکہ خود آتے ہیں ،ْآج عوام نے میرا سر فخر سے اونچا کر دیا ہے ،ْ عوام نے فیصلہ دے دیا ہے کہ میرے مخالفین نامراد ہوں گے ۔انہوںنے کہاکہ میرے مخالفین میں ایک شخص پانچ سال تک وزیر رہا تاہم ایک کنواں تک نہ بنایا۔اب کوئی میرے مقابلے میں ٹکٹ کے ساتھ آئے یا بغیر ٹکٹ کے عوام سب کو مسترد کرے گی ۔

جلسے کے میزبان ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال،چیئر مین یونین کونسل لکھن راجہ فیصل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار علی خان حلقے کی عوام کا فخر ہیں اور ہم کل بھی ان کے ساتھ تھے اور آج بھی ان کے ساتھ ہیں ۔،چیئرمین موہری غزن بابر بھٹی ،وائس چئیر مین محمد مقصود، چئیر مین چک جلال دین ملک لیاقت اور چوہدری ساجد چئیر مین گرجا راجہ الطاف وائیس چئیرمین ملک نعیم چئیرمین دھاماں سیداں عمران الیاس اور دھمیال کے نمبردار اسد سمیت ہزاروں اہلیان حلقہ نے جلسہ میں شرکت کی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات