مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

مولانا کے پاس ذاتی گاڑ ی نہیں ،ْ ڈیرہ اسماعیل خان میں دو گھروں کی مالیت چالیس لاکھ روپے ہے ،ْ دستاویزات

اتوار 24 جون 2018 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

(جاری ہے)

دستاویزات کے مطابق متحدہ مجلس عمل اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے پاس ذاتی گاڑی نہیں ہے اور ان کے ڈیرہ اسمعیل خان میں 2 گھروں کی مالیت 40 لاکھ روپے ہے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان 7 لاکھ روپیمالیت کے 5 مرلے کے پلاٹ کے بھی مالک ہیں جبکہ ان کی اہلیہ کے پاس 9 لاکھ 50 ہزار روپے کے زیورات ہیں۔

متعلقہ عنوان :