ژوب میں ٹریفک حادثہ دو سگے بھائی جاں بحق

اتوار 24 جون 2018 20:40

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) ژوب کوئٹہ روڈ شہاب زئی کراس کے قریب ٹریفک حادثہ دو سگے بھائی جاں بحق تفصیلات کے مطابق ژوب کوئٹہ روڈ شہاب زئی کراس کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سورا فضل رحمان ولد امیرزمان موقع پر جاں بحق جبکہ انکے ساتھ سوار انکا بھائی صورت خان شدید زخمی ہوئے لاش اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں زخمی کی حالت نازک ہونے پر انہیں فوری طور کوئٹہ ریفر کردیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں مسلم باغ کے قریب دم توڑ گئے ۔