مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان میں مختلف سیاسی جماعتوں سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈ جسٹمنٹ بارے 6رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

اتوار جون 20:40

کوئٹہ +لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے بلوچستان میں مختلف سیاسی جماعتوں سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے بارے میں 6رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جس میں بلوچستان کے سابق وزیراعلی نواب ثناء اللہ خان زہری ،،بلوچستان اسمبلی کی اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی ،،بلوچستان مسلم لیگ (ن) کے قائمقام صدر جرنل (ر) عبدالقادر بلوچ ،قائم مقام جنرل سیکرٹری سید سیدال خان ناصر ،پارٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور ڈپٹی میئر کوئٹہ محمد یونس بلوچ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماء امیر افضل مندوخیل پر مشتمل ہوگی ،جو بلوچستان کی مختلف سیاسی سے جماعتوں سے عام انتخابات کے موقع پر سیٹ ٹو سیٹ ایڈ جسٹمنٹ اور بات چیت کرے گی ،پارٹی کی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد یونس بلوچ نے لاہور سے ٹیلی فون پر ’’این این آئی ‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ نے صوبائی اسمبلی کی 51مردوں کی نشستوں کیلئے 46امیدواوں کو نامزد کیا تھا جبکہ بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 16نشستوں پر 16امیدواروں کی سفارش کی گئی تھی جسے پارٹی کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے منظورکرلیا ہے اور قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو 25جون کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے جائیں گے ،،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف جلد ہی کوئٹہ کا دورہ کریں گے اور مختلف سیاسی جماعتوں کے عمائدین سے ملاقاتیں کریں گے ۔