رینجرز اور پولیس نے نوابشاہ 60 میل روڈ پر مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

اتوار 24 جون 2018 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے نوابشاہ 60 میل روڈ پر مشترکہ اسنیپ چیکنگ کے دوران انتہائی مطلوب ملزم خلیل اللہ بروہی کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم خلیل اللہ کے خلاف متعدد ایف آئی آرز درج ہیں جن میں بھتہ خوری، اقدامِ قتل، لینڈ گریبنگ، خوف و ہراس پھیلانا، موٹر سائیکل اور گاڑیاں چھیننے سمیت متعدد جرائم کی دفعات شامل ہیں۔

ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمدکیا گیا۔

(جاری ہے)

برآمد شدہ اسلحے میں 2 عدد ایس ایم جیز بمعہ 2 عدد میگزین، ایک عدد 30 بور پستول بمعہ 2 عدد میگزین اور 13 رائونڈز 30 بور پستول کے برآمد کرلئے۔ ملزم کو اسلحہ،ایمونیشن اورزیر استعمال بغیر کاغذات کے کار سمیت قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھا م کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اورکسی مشکوک فرد اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 ، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔