وطن پرستوں کا انتخابی نشان ٹیبل لیمپ ہے جس کی روشنی سے خوشحالی پروان چڑھے گی ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

وطن پرست ملک سے بدعنوانی ،اقرباء پروری ،انتہا پسندی کو ختم کرملک کو مستحکم بنائیں گے ،ثروت اعجاز قادری

اتوار 24 جون 2018 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ وطن پرستوں کا انتخابی نشان ٹیبل لیمپ ہے جس کی روشنی سے خوشحالی پروان چڑھے گی ،پانی کے ڈیموں کی تعمیر وترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کا ہر سطح پر محاسبہ کیا جائیگا ،وطن پرست ملک سے بدعنوانی ،اقرباء پروری ،انتہا پسندی کو ختم کرملک کو مستحکم بنائیں گے ،وطن پرستوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو پھر انتہا پسندی اور دہشتگردی عروج پر ہوگی ،ہمیں متحد ہو کر پاکستان کو مستحکم بنانا اور لوٹی گئی دولت لٹیروں سے واپس لینی ہے ،غریبوں کا استحصال اور حقوق غصب کرنیوالوں نے بیرون ممالک اربوں روپے کی جائیدادیں بنائی ہوئی ہیں ،ہم سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں مگر ملک کو غیر مستحکم ہوتے نہیں دیکھ سکتے ،ہماری پہچان ،شان اور آن پاکستان ہے اس کے تحفظ اور سلامتی کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے کی ہمارے اکابرین نے ہمیں گھٹی پلائی ہے ،پاکستان سنی تحریک کا نتخابی نشان ٹیبل لیمپ ظلمتوں ،اندھیروں کو ختم کرکے خوشحالی وترقی کی روشنی پھیلائے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمپین کے سلسلے میںNA-253جانیوالی ریلی سے قبل قادری ہائوس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد مبین قادری ،فہیم الدین شیخ ،محمد آفتاب قادری ،صوبائی سیاسی کمیٹی کے عمران سہروردی اور صوبائی انتخابی حلقہPS-124کے امیدوار سید عمیر شاہ بھی موجود تھے ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ سیاست کو عبادت سمجھ کر ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے ،سیاست کو جھوٹ ،فریب اور مکر بنانے والوں نے ہی ملک کو کمزور اور غربت میں اضافہ کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کوکمزور کرنے کی سازش کرنیوالے نفرتیں پھیلا رہے ہیں عوام ان کی سازشوں کو سمجھیں ،انتخابات شفاف ہوئے تو تبدیلی آئے گی اور انشاء اللہ وطن پرست قوتیں ایوانوں میں ہونگی۔

متعلقہ عنوان :