پشاور،مزدور کسان پارٹی کا انتخابات 2018میں قومی وطن پارٹی کے امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان

اتوار 24 جون 2018 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) مزدور کسان پارٹی نے انتخابات 2018میں قومی وطن پارٹی کے امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔یہ فیصلہ قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو اور مزدور کسان پارٹی کے سربراہ افضل خاموش کے مابین ایک ملاقات میں ہواجس میں دونوں پارٹیوں کے عہدیدار اور کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میںمزدورکسان پارٹی کے سربراہ افضل خاموش نے قومی وطن پارٹی کے تمام قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ 25جولائی کو قومی وطن پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی تمام ترتوانائیاں بروئے لاتے ہوئے آگے بڑھے۔اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو نے مزدور کسان پارٹی کے سربراہ افضل خاموش کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے مشترکہ جدوجہد کی جائے گی۔