مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے ، کسی بھی قسم کے مناظرے کیلئے ہر وقت تیار ہیں ، اپنے دور میں ملک کو ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن کیا ، نوازشریف اور مسلم لیگ نون پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں بلوچستان اور کراچی میں امن بحال کیا، نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ، روزگار صرف باتوں اور وعدوں سے مہیا نہیں کیا جا سکتا، سا بق وزیر اعظم شا ہد خا قا ن عبا سی کا جلسے سے خطاب

اتوار 24 جون 2018 20:40

را ولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے ، کسی بھی قسم کے مناظرے کیلئے ہر وقت تیار ہیں ، اپنے دور میں ملک کو ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن کیا ، نوازشریف اور مسلم لیگ نون پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں بلوچستان اور کراچی میں امن بحال کیا، نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ، روزگار صرف باتوں اور وعدوں سے مہیا نہیں کیا جا سکتا،وہ اتوار کو کلر سیداں میں انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے ، کسی بھی قسم کے مناظرے کیلئے ہر وقت تیار ہیں ، اپنے دور میں ملک کو ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن کیا ، نوازشریف اور مسلم لیگ نون پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں بلوچستان اور کراچی میں امن بحال کیا، نوجوانوں کو روزگار مہیا کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ، روزگار صرف باتوں اور وعدوں سے مہیا نہیں کیا جا سکتا، حقیقت وہی لوگ جانتے ہیں جنہوں نے کام کیا ہو، نوجوانوں کو روزگار دینے کا صرف ایک طریقہ ہے کہ ملکی معیشت کو مضبوط کیا جائے اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ، اسی طرح ملازمت اور کاروبار کے مواقع میسر آئیں گے ، کمزور معیشت سے نوجوانوں کو روزگار نہیں مل سکتا، ہم نے اپنے دور میں مشکلات کے باوجودمعیشت کو مضبوط کیا ، 3 فیصد گروتھ ریٹ پر معیشت ہمارے حوالے کی گئی تھی مگر جب ہم نے اپنے دور کا اختتام کیا تو گروتھ ریٹ 6فیصد تک بڑھ چکی تھی ، ہم نے دن رات کام کر کے ملکی معیشت کو بہتر کیا ، ہمارے پاس تجربہ ہے اور ہم ہی پاکستان اور نوجوانوں کے مسائل کا حل نکال سکتے ہیں ، آنے والے انتخابات میں ووٹ دے کر مسلم لیگ (ن) کو حکومت میں لائیں تو انشاء اللہ ہم پاکستان کے مسائل کو حل کر یں گے جیسے لوڈ شیڈنگ ، دہشت گردی اور گیس کے مسائل پر قابو پایا ہے ، ملک میں انفراسٹرکچر پر کام ہوا ، سی پیک لے کر آئے ۔