پی ٹی آ ئی کی انتخا بی مہم کا آ غاز،عمران خان کی میا نوا لی کے جلسہ میں سیا سی مخا لفین پر کڑی تنقید

وہ دن دور نہیں جب باہر سے لوگ نوکری لینے کیلئے پاکستان آئیں گے ، تین ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا نعرہ لگانے والے کدھر چلے گئے، مسلم لیگ (ن) نے تمام بڑی سرکاری کارپوریشنز کو 36ہزار ارب کا نقصان پہنچایا ہے ، نوازشریف اور ان کے بیٹوں نے 300ارب کی لوٹ مار کا حساب دینا ہے ، شہباز شریف اور اسکے بیٹے ہر چیز میں پیسہ بنا رہے ہیں، شریف برادران نے پنجاب میں محکمہ پولیس کو تباہ کر دیا ہے ، میرے اوپر شریف برادران نے 32مقدمات درج کرائے ہیں،یہاں مزدور مشکل سے بچوں کا پیٹ پالتا ہے ، اس لیڈر کو ووٹ دینا جس کے بچے پاکستان میں رہتے ہوں، چیئر مین پا کستان تحر یک انصاف

اتوار جون 20:40

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) چیئر مین پا کستان تحر یک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب باہر سے لوگ نوکری لینے کیلئے پاکستان آئیں گے ، تین ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا نعرہ لگانے والے کدھر چلے گئے، مسلم لیگ (ن) نے تمام بڑی سرکاری کارپوریشنز کو 36ہزار ارب کا نقصان پہنچایا ہے ، نوازشریف اور ان کے بیٹوں نے 300ارب کی لوٹ مار کا حساب دینا ہے ، شہباز شریف اور اسکے بیٹے ہر چیز میں پیسہ بنا رہے ہیں، شریف برادران نے پنجاب میں محکمہ پولیس کو تباہ کر دیا ہے ، میرے اوپر شریف برادران نے 32مقدمات درج کرائے ہیں،یہاں مزدور مشکل سے بچوں کا پیٹ پالتا ہے ، اس لیڈر کو ووٹ دینا جس کے بچے پاکستان میں رہتے ہوں۔

وہ اتوار کو میانوالی سے انتخابی مہم کے آغاز کے موقع پر جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ میانوالی اس لئے آیا ہوں جب کوئی میرے ساتھ نہیں تھا تو میانوالی نے میرا ساتھ دیا ، کہا جاتا تھا کہ عمران خان کو سیاست نہیں آتی تب بھی میانوالی میرے ساتھ تھا، 1997کے میرے کم عمر کارکن اب پختہ عمر ہوچکے ہیں اور تحریک انصاف آج ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ، وہ دن دور نہیں جب باہر سے لوگ نوکری لینے کیلئے پاکستان آئیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سروے کے مطابق امیدواروں کو ٹکٹس نہیں دیے ، جن کارکنوں کو ٹکٹس نہیں ملے ان سب سے معذرت خواہ ہوں ، میرٹ پر ٹکٹ دینے کی پوری کوشش کی ہے مگر انسان ہوں غلطی بھی ہوسکتی ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تین ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا نعرہ لگانے والے کدھر چلے گئے ، گزشتہ حکومت میں بجلی اور ترقی صرف اشتہاروں میں تھی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضہ شریف برادران نے لیا ، (ن) لیگ کے پاس چوری، کرپشن اور منی لانڈرنگ کی تجربہ کار ٹیم ہے، گزشتہ دور میں تمام بڑے سرکاری ادارے منظم انداز میں تباہ کئے گئے ۔ عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے تمام بڑی سرکاری کارپوریشنز کو 36ہزار ارب کا نقصان پہنچایا ہے ، نوازشریف اور ان کے بیٹوں نے 300ارب کی لوٹ مار کا حساب دینا ہے ، شہباز شریف اور اسکے بیٹے ہر چیز میں پیسہ بنا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق پر اربوں روپے کے کیسز نیب میں چل رہے ہیں جبکہ خواجہ آصف 16لاکھ روپے دبئی کی کمپنی میں ماہانہ تنخواہ کس چیز کی لے رہے تھے ۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ عوام کی مددگار انتظامیہ والا پاکستان بنا کر دکھائیں گے ، کرپشن روکنے کیلئے متعلقہ اداروں کو مضبوط کریں گے ، شریف برادران نے پنجاب میں محکمہ پولیس کو تباہ کر دیا ہے ، میرے اوپر شریف برادران نے 32مقدمات درج کرائے ہیں ، کیا میں آپ کو مجرم لگتا ہوں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سرکاری سکولوں کا معیار بہتر ہے ، کے پی کے میں ڈیڑھ لاکھ بچے پرائیویٹ سکولوں سے سرکاری سکولوں میں آئے، کے پی کے میں تعلیم ، اور صحت کے شعبے میں بہترین اقدامات کئے ، خدا کا شکر ہے اس نے ہمیں ظالموں اسے چھٹکارے کا موقع دیا ۔

انہوں نے کہا کہ یہاں مزدور مشکل سے بچوں کا پیٹ پالتا ہے ، اس لیڈر کو ووٹ دینا جس کے بچے پاکستان میں رہتے ہوں ، یہاں کندیاں کے جنگل میں ایک درخت نظر نہیں آتا، چھانگا مانگا بڑا جنگل تھا سب ختم کردیا گیا ، خیبرپختونخوا میں ہم نے ایک ارب درخت لگا کر مستقبل کا سوچا ، آپ لوگ عہد کریں کہ تحریک انصاف کو نہیں بلکہ اس جماعت کو ووٹ دیں جو پاکستانیوں کی عزت کرے اور پاکستانیوں کو اونچا مقام دلوائے ۔