نیبکی سابق وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے خلاف مبینہ بدعنوانی کی شکایت پرر پو رٹ تیار

اتوار 24 جون 2018 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) نیب نے سابق وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے خلاف فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن ، سپیشل ایجوکیشن اور پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا )میں مبینہ بدعنوانی کی شکایت کی رپورٹ تیار کرلی ، ڈائریکٹر طارق فضل چوہدری کے خلاف اس ضابطہ انکوائری کی منظوری کیلئے کیس نیب کے آئندہ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پیش کی جائے گا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے 17اپریل کو سابق وزیرکیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی طرف سے اپنی وزارت کے ماتحت اداروں سپیشل ایجوکیشن، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اور پیرا میں میں مبینہ بدعنوانی کی شکایت کا نوٹس لیا تھا اور اس شکایت کی جانچ پڑتال کی ڈی جی نیب راولپنڈی کو ہدایت کی تھی۔ ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے مذکورہ تینوں اداروں سے ریکارڈ اکٹھا کر کے کرپشن شکایت کی جانچ پڑتال کرکے رپورٹ مرتب کرلی ہے۔ جس پر باضابطہ انکوائری کی منظوری نیب کے ایگزیکٹو بورڈ سے لی جائے گی۔