بھارت نے غلطی سے سرحد پار کر جانیوالے ضعیف العمر پاکستانی کورینجرز کے حوالے کردیا

اتوار جون 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) بھارت نے غلطی سے سرحد پار کر جانے والے ضعیف العمر پاکستانی شخص کو جذبہ خیرسگالی کے تحت پاکستان رینجرز کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب رینجرز کے مطابق نخنال چاروا سیالکوٹ کا رہائشی 75سالہ سائیں خان ولد نتھو خان 22جون کو غلطی سے سرحد پار کرکے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں داخل ہو گیا تھا۔۔بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز نے سائیں خان سے تفتیش کے بعد انہیں پنجاب رینجرز کے حوالے کیا جنہوں نے اس شخص کو اس کے اہل خانہ سے ملوادیا ہے ۔