ہر وقت گالیاں دینے والے کو کوئی باشعور شخص ووٹ نہیں دے سکتا،شاہد خاقان عباسی

سندھ اور بلوچستان کرپشن گڑھ بن چکے ہیں،(ن) لیگ پر کوئی بھی کر پشن کا الزام نہیں لگا سکا ، دس ماہ وزیر اعظم رہا ہوں اور جواب دینے کے لئے تیار ہوں انتخابات صاف و شفاف ہونے چاہئیں ، اداروں کو ایک دورے کے حدود میں مداخلت نہ کریں تو ملک میں استحکام آئے گا ،سابق وزیراعظم کا کلرسیداں میں جلسہ سے خطاب

اتوار 24 جون 2018 20:50

اسلام آباد ،کلرسیداں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کرپشن گڑھ بن چکے ہیں،(ن) لیگ پر کوئی بھی کر پشن کا الزام نہیں لگا سکا ، دس ماہ وزیر اعظم رہا ہوں اور جواب دینے کے لئے تیار ہوں ،ہر وقت گالیاں دینے والے کو کوئی باشعور شخص ووٹ نہیں دے سکتا،صرف مسلم لیگ (ن) ہی پاکستان کو استحکام دے سکتی ہے، میں نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے ، انتخابات صاف و شفاف ہونے چاہئیں ، اداروں کو ایک دورے کے حدود میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔

اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے اس سے ملک میں استحکام آئے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انتخابی حلقے کلر سیداں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بہتر سمجھا اور حلقہ تبدیل کر دیا آپ کے ساتھ تو یہ میرا9 واں الیکشن ہے ، آٹھ الیکشن ساتھ والے حلقے سے لڑ چکا ہوں آپ میری لاج رکھیں گے ،مسلم لیگ ن کی لاج رکھیں گے ،مسلم لیگ ن پر اس وقت ہر طرف سے وار ہو رہے ہیں ان کے ووٹروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے حق کے ساتھ تو ڈٹ جائیں ۔

(جاری ہے)

ہم نے ہمیشہ خدمت ، عزت اور ملک کی ترقی کی سیاست کی بات کی ہے کبھی بھی اپنے ساتھیوں کی عزت نفس کو مجروح نہیں ہونے دیا کبھی نہیں ہوا کہ ملک کی معیشت کمزور ہو اور نوجوانوں کے لئے روز گار نہ ہوں۔ ملک میں کہیںبھی دیکھ لیں ہر جگہ مسلم لیگ ن کے کام نظر آئیں گے روز گار کو بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کی، روز گار صرف باتوں سے نہیں ملتا اس سے پہلے عملی اقدامات کرتے ہیں اور ہم نے یہ کر دیکھایا۔

انہوں نے کہاکہ ہم ووٹ کو عزت دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ انتخابات صاف شفاف کرنا چاہئے، اداروں کو ایک دورے کے حدود میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔ اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے اس سے ملک میں استحکام آئے گا میں کوئی لگی لپٹی باتیں نہیں کرتا اگر آج پاکستان کو کوئی جماعت استحکام دے سکتی ہے تو وہ صرف ن لیگ ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ سوشل میڈیا پر مجھ پر بڑے الزامات لگائے جاتے ہیں میں نے کسی پر کوئی الزام نہیںلگایا ،میرے پانچ سال خدمت کی سیاست کی ہے، الزامات کی نہیں ہماری سیاست علاقے اور ملک کی ترقی کی سیاست ہے انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی حیثیت سے ملک بھر کا دورہ کیا مشرف کے 6 سالہ دور میں زرداری کا 5 سالہ دور ملا کر 11 سال بنتے ہیں، ہمارے پانچ سال ان پر بھاری ہیں ہم نے پورے ملک میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے۔

انہوں نے کہاکہ جب ن لیگ کی حکومت آئی تو کراچی کا شمار دنیا کے 5 خطرناک ترین شہروں میں ہوتا تھا۔ ہم نے کراچی میںامن قائم کیا، آج کراچی امن کا گہوارہ بن چکا ہے۔ کراچی سے بھتہ مافیا کا قلع قمع کیا۔ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔ کراچی میں روشنیاں دوبارہ ارسال کی ہیں ہم نے عملی اقدامات کیے ،ترقی کی شرح تین فیصد ہے لیکن چھ فیصد تک لے گئے ن لیگ کا پلیٹ فارم ہی پاکستان کو استحکام دے گا۔ ہم سے غلطیاں ہوئی ہم نے مظلوم کا ساتھ دیا اور ظالم کو قانون کے مطابق سزادی۔ اپنی کارکردگی کی بنا پر عوام کے پاس جانے میں کوئی شرمندگی نہیں۔