محکمہ جنگلات میں طلباء کی عملی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے نالج سٹی جنگلات کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، محمد رشید خان

متعلقہ طلباء جنگلات کی اہمیت و افادیت سے بہرور ہوکر شعبہ جنگلات میں انقلاب برپا کرنے کے قابل ہوجائینگے،نگران وزیر جنگلات کے پی کے

اتوار 24 جون 2018 20:50

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے جنگلات، کھیل اور سیاحت محمد رشید خان نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات میں طلباء کی عملی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے نالج سٹی جنگلات کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس سے متعلقہ طلباء جنگلات کی اہمیت و افادیت سے بہرور ہوکر شعبہ جنگلات میں انقلاب برپا کرنے کے قابل ہوجائینگے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں جنگلات کی اراضی قابضین سے خالی کرانے کا مہم بھی جاری ہے جس کیلئے محکمہ میں سٹاف کی کمی کو ہنگامی بنیادوں پر پورا کرکے محکمے کی بہتری میں مثبت اثرات مرتب ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بروز اتوار کو سرکٹ ہائوس بنوں میں جنوبی اضلاع کے محکمہ جنگلات اور کھیل کے آفسران سے تفصیلی بریفنگ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بنوں محمد شبیر خان ، چیف کنزرویٹر فارسٹ آف ساوتھ ریجن شفقت منیر ، ڈی ایف او کوہاٹ، ڈی اویف او ڈی آئی خان اور ڈی ایف او بنوں کے علاوہ محکمہ کھیل کے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بنوں امیر زاہد شاہ ،کرک کے سپورٹس آفیسر اسماعیل خان اورسپورٹس آفیسر ڈی آئی خان اور لکی مروت بھی موجود تھے نگران وزیر محمد رشید خان نے کہا کہ درختوں کی پیدوار اور پرورش کو بہتر بنا کرپلائی ووڈ اور فرنیچر انڈسٹری منافع بخش لیول تک پہنچ سکتی ہے جو زیادہ تر سنٹرل ایشیاء سے بر آمد کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع میں شیشم کے درخت کی تیزی سے خاتمے کے مسئلے کا فوری حل نکال کر اضلاع کو زرخیز بنانے کی کوشش کی جائے اور شیشم کے امراض کی تشخیص و تصحیح کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر فوری اقدامات اٹھائے جائیںانہوں نے کہا کہ جنگلات کی افادیت اور پیداوار بڑھانے کیلئے عوام میں شعور اجاگر کرنا ناگزیر ہوگیا ہے تاکہ ماحول اور خطے کو زرخیز بنا کر آنے والے نسلوں کیلئے جنت کا نمونہ پیش کیا جائے اس دوران نگران وزیر کو متعلقہ محکموں نے تفصیلی بریفنگ میں سٹاف کی کمی ، وسائل کی کمی اور آئندہ کا لائحہ عمل کے حوالے سے غور و غوض کیا گیا ۔

۔۔۔۔محمد نعمان

متعلقہ عنوان :