Live Updates

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بنوں میں پی ٹی آئی کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں،، نعیم الحق

بنوں سے تعلق رکھنے والے وزراء کے ذریعے لوگوں کو نوکریاں دینے کی لالچ دے کر عمران خان کو ہرانے کیلئے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں الیکشن کمشنر آف پاکستان اور دیگر حکام کو چاہئے کہ وہ نگران وزیر اعلیٰ اور کابینہ کے خلاف نوٹس لے ، رہنماء پاکستان تحریک انصاف

اتوار 24 جون 2018 20:50

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء نعیم الحق نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس دوست محمد خان بنوں میں پی ٹی آئی کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں اور بنوں سے تعلق رکھنے والے وزراء کے ذریعے لوگوں کو نوکریاں دینے کی لالچ دے کر عمران خان کو ہرانے کیلئے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں الیکشن کمشنر آف پاکستان اور دیگر حکام کو چاہئے کہ وہ نگران وزیر اعلیٰ اور کابینہ کے خلاف نوٹس لے کیونکہ وہ جمعیت علماء اسلام کو فائدہ پہنچانے کیلئے انتخابات پر اثر انداز ہو رہے ہیں عمران خان یکم جولائی کو بنوں اور رزمک میں جلسوں کے ذریعے سے باقاعدہ طور پر انتخابی مہم کا اعلان کریں گے اور بنوں سمیت تمام پانچوں نشستیں جیت کر دکھائیں گے اسی طرح پورے پاکستان میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت لے کر تاریخ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھرے گی اور 25جولائی کو انشاء اللہ عمران خان وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونگے ٹکٹوں کے حوالے سے اختلافات ہیں وہ دورکئے جائیں گے اور بھرپور انداز سے انتخابی دنگل میں اُ تریں گے فاٹا اب آئینی طور پر خیبر پختونخوا کا حصہ بن چکا ہے عملی طور پر بھی بہت جلد صوبے کا حصہ ہوگا جسے برابر کی نشستیں اور مراعات و سہولیات مل جائیں گی وہاں سے بھی انشاء اللہ پی ٹی آئی ہی اکثریت حاصل کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ بنوں کے موقع عمران خان کی این اے 35پر انتخابی مہم تشکیل دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا نعیم الحق نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے بے پناہ کرپشن کی ہے وہ ہر حکومت کے ساتھ بیٹھ کر اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے ذرائع بناتا ہے وہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے لیکن کبھی کشمیر کے مفاد میں آواز نہیں اُ ٹھائی عالمی سطح پر کشمیر میں ہونے والے مظالم کی بات ہوئی مگر مولانا فضل الرحمن ابھی تک خاموش ہیں و ہ بھی نواز شریف کی طرح نا اہلی کے حقدار ہیں کیونکہ انہوں نے اثاثہ جات ظاہر کرنے میں بھی جھوٹ بولا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست غربت ،جہالت ،منافقت ،نفرت اور ذلت کے خلاف ہے جو کہ ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہے ہم اس کا مکمل طور پر خاتمہ لائے گی اور پورے پاکستان میں عوام کو فری تعلیم ،روزگار و کفالت کے ذرائع اور رہنے کیلئے گھر میسر کر ے گی ٹرانسفارمر دینے سے غربت ختم نہیں ہوتی عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے ہونگے انہوں نے کہا کہ سال 2013کے انتخابات دھاندلی کے شکار ہوئے تھے اس بار بھی آئندہ انتخابات میں دھاندلی کیلئے راہ ہموار کی جا رہی ہے مگر ہم کسی صورت دھاندلی نہیں ہونے دیں گے پاک فوج بھی یہی چاہتی ہے کہ وہ دھاندلی کو روکے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار اس قوم کے بڑے مجرم ہیں انہوں نے قوم کے ہر فرد کو مقروض کیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر 7ارب روپے کرپشن کی ہے مگر ان کی گرفتار ی حکومت کی ناکامی ہے ہر حکمران طبقہ نے ہمیشہ اپنے مفاد ات کیلئے آئین و قانون سے غداری کی انہوں نے اپنے کارکنوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ مایوس نہ ہوں عمران خان بنوں سمیت تمام خلقوں سے الیکشن جیتیں گے اور وہ ہی اگلے وزیر اعظم ہونگے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات