اس ملک نے ہمیں بڑی عزت اور وقار دیا ہے، اللہ نے آپ کو آزاد ملک دیا ہے،میاں ثاقب نثار

س وقت پیدا ہونے والا ہر ایک بچہ ایک لاکھ 12ہزار روپے کا مقروض ہے، ہم ورثے میں قرض چھوڑ کر جارہے ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان کا ڈسٹرکٹ بار کی تقریب سے خطاب

اتوار 24 جون 2018 20:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اس ملک نے ہمیں بڑی عزت اور وقار دیا ہے، اللہ نے آپ کو آزاد ملک دیا ہے جو ایک ماہ کی طرح ہے جس کی عزت اور حفاظت کرنا ہم پر فرض ہے۔اس وقت پیدا ہونے والا ہر ایک بچہ ایک لاکھ 12ہزار روپے کا مقروض ہے۔ ہم ورثے میں قرض چھوڑ کر جارہے ہیں۔ وہ حیدرآباد کے ایک نجی ہال میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ اُمید ہے جو بھی پارلیمنٹ آئے گی جسے آپ ووٹ دیں گے وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ انصاف فراہم کرکے عدالت آپ پر احسان نہیں کررہی یہ ہماری ڈیوٹی ہے جو ہم ادا کرتے ہیں۔ آج بھی عدلیہ کے کام میںبہتری کی گنجائش ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے انتظامیہ کا غلط استعمال کیا جاتا ہے ۔ اگر ایک تھانیدار صحیح طریقے سے پرچہ درج کرلے تو پھر پٹیشن دائر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے بھی کام کررہے ہیں اس حوالے سے کراچی میں کل ایک اہم کیس ہے جس میں مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان کو بلایا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے کئی جگہ پر سوموٹو لیا ہے اس کا مقصد لوگوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے ۔ ہم نے پنشنرز کے رائٹ آف لائف کے حوالے سے بھی کام کیا ہے ،پنشنرز کو کم سے کم 8 ہزار روپے کردی ہے کیونکہ اس کے ذریعے وہ 2وقت کی روٹی تو کھاسکیں۔

ہسپتالوں کے دورے کئے ہیں اور وہاں کوئی بہت بڑا چمتکار نہیں آگیا لیکن پہلے کے مقابلے میں کچھ بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے بہت ساری درخواستیں دی جاتی ہیں، درخواست دینے والے مجبور لوگ ہیں ، ان میں ملازمتوں کیلئے بھی درخواستیں شامل ہوتی ہیں ، ملازمت دینے کا کام حکومت کا ہے، مجھے دکھ ہوتاہے لیکن یہ درخواستیں ردی کی ٹوکری میں نہیں جتی بلکہ انسانی حقوق سیل بھیج دی جاتی ہیں ان میں سے 80فیصد درخواستیں مثبت ہوتی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ جو نئے وکلاء آئے ہیں سینئرز کا فرض ہے کہ ان کی کچھ نہ کچھ مددکریں، فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے دروازے ان کیلئے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ملک نے ہمیں بڑی عزت اور وقار دیا ہے، اللہ نے آپ کو آزاد ملک دیا ہے جو ایک ماہ کی طرح ہے جس کی عزت اور حفاظت کرنا ہم پر فرض ہے۔