نیشنل پارٹی ناقابل شکست قوت بن چکی ہے،میرکبیراحمد

اتوار جون 21:00

خالق آبادمنگچر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) میرکبیراحمدمحمدشہی اورآغااشرف شاہ کی قیادت میں نیشنل پارٹی ایک ناقابل شکست قوت بن چکی ہے عبدالوحید سرپرہ، عبدالغفارمحمدشہی،شاہ نواز محمدشہی، عبدالرشید،محمداسلام ، عبدالظاہر، محمدیونس جتک، عصمت جتک مولابخش ، عبدالحمیدمحمدشہی، عبدالواحدسمالانی ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کیاانہوںنے کہاکہ نیشنل پارٹی حقیقی بنیادوں پرسیاست کرتی ہے ان کے قائدین نے بلوچستان کوامن کاگہوارہ بنانے میں اہم کرداراداکیا ہے عوام نیشنل پارٹی کی پلیٹ فارم پرمتحدہیں اورآغا اشرف شاہ ایک مضبوط صوبائی اسمبلی امیدوارہیں اوراس کی جیت یقینی ہے بلوچستان میں نیشنل پارٹی ایک بارپھرعوامی اکثریت حاصل کرکے عوام کوترقی وخوش حالی کے منزل تک پہنچائے گی