ہزاروں افرادکا اجتماع ہماری جیت کامنہ بولتاثبوت ہے،جمال شاہ کاکڑ

کامیاب ہوکرحسب سابق عوام اورحلقے کے لوگوں کی توقعات پر پورااتریں گے اورشہرکے مسائل ترجیحی بنیادوںپرحل کریںگے، سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی کا انتخابی مہم سے خطاب

اتوار جون 21:00

ْژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2018ء) سابق سپیکربلوچستان اسمبلی وسابق مشیروزیراعلیٰ بلوچستان اورمسلم لیگ (ن) حلقہ پی بی 2-کے نامزد امیدوار جمال شاہ کاکڑنے کلی شہاب زئی میں انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہزاروں افرادکا اجتماع ہماری جیت کامنہ بولتاثبوت ہے۔اوریہی اجتماع انتخابی مہم کا آغازہے۔

انھوں نے کہاکہ ہم خیلی زئی کی سیاست ،پبلسٹی اورکھوکھلے وعدوں سے زیادہ بلاتفریق عوامی خدمت اورعملی کردارپریقین رکھتے ہیں۔سابقہ ادوارمیں بھی محدودوسائل میں رہتے ہوئے حلقے کے لوگوں کی ہر ممکن مددکی ہے۔آئندہ عام انتخابات میں عوام حقیقی نمائندوں کا انتخاب کریں۔تاکہ وہ صحیح معنوں میں علاقے کے پسماندہ عوام کی خدمت کرسکیں۔

(جاری ہے)

جمال شاہ کاکڑنے مزیدکہاکہ کامیاب ہوکرحسب سابق عوام اورحلقے کے لوگوں کی توقعات پر پورااتریں گے۔

اورشہرکے مسائل ترجیحی بنیادوںپرحل کریںگے۔انھوں نے کہاکہ حلقے کے عوام کے مسائل کو بھرپورادراک ہے۔موقع ملا تو عوام کے دیرینہ اورحل طلب مسائل کو اولیت دی جائے گی۔انھوں نے مطالبہ کیا۔کہ عوام 25جولائی کو انتخابی نشان شیرپر مہرلگاکرعوام دوستی کا ثبوت دیں۔اجتماع میں دینی علماء،قبائلی عمائدین،سیاسی وسماجی رہنمائووں اورنوجوانوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

عوامی اجتماع سے ملک نصراللہ شمامزئی،مفتی عبداللہ جان کاکڑ،مولوی عبدالرحمن خوستی،،فضل الرحمن مردانزئی،فتح محمدناصر،مولوی حبیب اللہ پخے زئی،ملک محمدزمان کاکڑ،حضرت گل خروٹی اورعبدالغفارپخے زئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابات میں جمال شاہ کاکڑکا بھرپورساتھ دیں گے اورانھیں بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔