ملک کے اسلامی تشخص اور نفاذ اسلام کیلئے جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہیگی، مولانا عبدالحق ہاشمی

اتوار 24 جون 2018 21:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل ،ملک کے اسلامی تشخص اور نفاذ اسلام کیلئے جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہیگی صاف شفاف منصفانہ الیکشن وقت کی اہم ضرورت ہے عوام ووٹ کی طاقت سے صالح افراد کا انتخاب کریں۔بار بار منتخب ہونے والوں نے عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے خود وسائل سے مالامال ہوئے عوام ہر الیکشن میں مختلف خوشنمانعروں سے دھوکہ دینے والوں کو الیکشن میں مستردکردیںاوران بدعنوان عناصر کو کسی بھی نام ونعرے سے ووٹ نہ دیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی جلسوں میں وعدے کرنے والے کامیابی کے بعد غائب ہوجاتے ہیں عوام ووٹ دیتے وقت صحیح دانشمندانہ فیصلہ کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں ۔

(جاری ہے)

کرپشن کے خاتمے تک ملک ترقی اور عوام خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن نہیں ہو سکتے ۔ کرپشن نے پورے ملک کے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے ملک میں میرٹ نہ ہونے کے چکا ہے ۔

بلوچستان کے مسائل کا حل جماعت اسلامی کے پاس ہے جماعت اسلامی نے صوبہ بھر میں مختلف مقامات پر خدمت کے جذبے سے سرشار نیک صالح پڑھے لکھے افراد کو ٹکٹ دیے ہیں انشاء اللہ کامیابی کے بعد یہ امیدوار خدمت ودیانت کے نئے ریکارڈ قائم کرکے عوام کے دیرینہ مسائل حل اورجماعت اسلامی کے نام کو مزید روشن کریںگے